20 جنوری، 2017، 7:21 PM

امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ وائٹ ہاوس پہنچ گئے

امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ وائٹ ہاوس پہنچ گئے

امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ وائٹ ہاوس پہنچ گئے ہیں جہاں سبکدوش ہونے والے صدر اوبامہ نے ان کا استقبال کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کے نو منتخب  صدر ڈونلڈ ٹرمپ وائٹ ہاوس پہنچ گئے ہیں جہاں سبکدوش ہونے والے صدر اوبامہ اور انکی اہلیہ مشیل نے ڈونلڈ ٹرمپ اور انکی اہلیہ کا استقبال کیا ہے۔وائٹ ہاوس پہنچنے پرامریکی فوجی بینڈ نے نئے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو سلامی پیش کی،صدربارک اوبامہ اورڈونلڈٹرمپ کی وائٹ ہاوس میں ملاقات ہورہی ہے،دونوں رہنماﺅں کے بیویاں بھی ان کے ساتھ ملاقات میں شریک ہیں۔
امریکی میڈیا کے مطابق نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ وائٹ ہاوس پہنچ گئے،اوباما اور انکی اہلیہ مشیل نے ڈونلڈ ٹرمپ اور انکی اہلیہ کا استقبال کیا، امریکی سپریم کورٹ کےچیف جسٹس جان رابرٹس ڈونلڈٹرمپ سے حلف لیں گے،تقریب میں نائب صدر جو بائیڈن ،جمی کارٹر، سابق وزیرخارجہ ہلیری کلنٹن، سابق صدرجارج ڈبلیو بش بھی شرکت کیلئے پہنچ گئے ہیں۔

News ID 1869870

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha